ہم عام طور پر سمجھتے ہیں کہ اداکار اور مشہور لوگ اپنی زندگی میں بہت خوش ہوتے ہیں—دولت، شہرت، فینز، خوبصورتی—سب کچھ ہے۔ مگر یہ صرف ایک ظاہری تصویر ہے، اصل کہانی اکثر اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے۔
اداکارہ اور ماڈل ہمائرہ اصغر علی، جن کی عمر صرف 32 سال تھی، اپنے فلیٹ سے 20 دن بعد مردہ حالت میں ملی ہیں۔ کراچی کے ڈیفنس (فیز 6، اتحاد کمرشل) میں واقع ان کے کرائے کے فلیٹ سے ان کی لاش برآمد ہوئی، جب محلے داروں نے بدبو محسوس کی اور پولیس کو اطلاع دی۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ کسی کی غیرموجودگی کو 20 دن تک کوئی محسوس نہ کرے، یہ صرف موت نہیں، معاشرتی بے حسی کی بھی علامت ہے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی فنکار، چاہے ضعیف العمری میں ہوں یا جوانی میں، تنہائی کا شکار ہو کر خاموشی سے اس دنیا سے چلے گئے۔ یہ کہانیاں ہمیں چیخ چیخ کر کہتی ہیں:
"ظاہری چمک دمک مت دیکھو، کسی کے اندر کی اداسی کو محسوس کرو۔"
ہمیں اپنے اردگرد موجود لوگوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ اگر کوئی دوست یا عزیز لمبے عرصے سے خاموش ہے، تنہا ہے، رابطے
میں نہیں، تو صرف ایک کال، ایک میسج، ایک سلام—شاید وہ زندگی بچا سکتا ہے۔
Popular Pakistani actor and model Humaira Asghar Ali was found dead in her apartment in Karachi’s Defence Housing Authority (DHA) on Tuesday. The 32-year-old artist had been missing from public view for weeks. Her body was recovered from a rented flat in Ittehad Commercial Area, Phase VI, by Gizri police.
The police said they arrived at the apartment around 3:15pm on the orders of a local court to vacate the premises. When no one responded to repeated knocks, officers broke the lock and entered. Inside, they found Ali’s body in a severely decomposed state. The Crime Scene Unit was immediately called to collect forensic evidence from the scene. Source
No comments:
Post a Comment